شہباز شریف کی نوازشریف سے ملاقات میں ملک کی سیاسی اورمعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال‘ وزیراعظم نے قائد ن لیگ کو بین الاقوامی صورتحال سے آگاہ کیا

وزیراعظم کی صدر ن لیگ سے ملاقات وفاق اور پنجاب مہنگائی کنٹرول کریں نوازشریف
شہباز شریف ملاقات کے لئے اسلام آباد سے جاتی امراء آئے‘ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں‘پالیسیاں بنائیں جائیں‘ ہمیں عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنا ہے:نوازشریف کی ہدایت
لاہور(آئی این پی  ) وزیراعظم شہبازشریف نے  ن لیگ کے صدر نوازشریف سے ملاقات کی ۔جاتی امرا میںہونے والی  ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم نے بین الاقوامی صورتحال سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔ دوران ملاقات صدر ن لیگ نوازشریف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب ایسی پالیسیاں اپنائیں کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے، ہمیں عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنا ہے۔ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔