صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، سیاسی، سکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اہم ملاقات، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، سکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی، ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔