اینٹ کاجواب پتھر سے دیں گے ،ہم جاگ رہے ہیں، پہلگام واقعہ پری پلان ڈراما ہے ،شہبازشریف
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں،نوازشریف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں جبکہ شہباز شریف نے دوران گفتگو نوازشریف کو پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ملک کا مستقبل روشن ہے ہم جاگ رہے ہیں، پہلگام واقعہ پری پلان ڈراما ہے ، بھارت ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف ڈرامے کرچکا ہے۔ قائد مسلم لیگ( ن) نواز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔