سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دراندازی کی کوشش ناکام، 33 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دراندازی کی کوشش ناکام، 33 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ بھارت کی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپ، خوارجی عناصر، جنہوں نے افغان سرحد کے قریب دراندازی کی کوشش کی تھی، اُن کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے۔

 اس کارروائی میں 33 خوارجی ہلاک کیے گئے ہیں، جبکہ یہ گروہ 7 اور 8 اگست کی رات کو سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں خوارجی عناصر کی نقل و حرکت کا پتہ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے اُن کی دراندازی کو روکا۔ اس کارروائی کے دوران، فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا ہے، جو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والا مواد تھا۔آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل پرعزم ہیں اور بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔ یہ کارروائی ان کوششوں کا حصہ ہے تاکہ سرزمین پاکستان کو دہشتگردی سے پاک رکھا جا سکے اور امن و امان برقرار رہے۔