عالمی گیمز 2025 میں پاکستان کا شاندار آغاز، نور زماں کی شاندار کامیابی

عالمی گیمز 2025 میں پاکستان کا شاندار آغاز، نور زماں کی شاندار کامیابی

عالمی گیمز 2025 کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان نے بہترین آغاز کیا ہے۔

 ایونٹ کے پہلے روز عالمی انڈر 23 اسکواش کھلاڑی نور زماں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان چین کے حریف کو بآسانی شکست دے دی۔چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12ویں عالمی گیمز کے اسکواش ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں نور زماں نے میزبان کھلاڑی چن ہائی سونگ کو اسٹریٹ گیمز میں 0-3 سے ہرایا اور اگلے راؤنڈ میں اپنی جگہ پکی کر لی۔نور زماں نے پہلا گیم 2-11 سے جیتا، دوسرے گیم میں بھی یہی اسکور برقرار رکھتے ہوئے 2-11 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ تیسرے اور فیصلہ کن گیم میں انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کو کوئی پوائنٹ نہ بنانے دیا اور 0-11 سے میچ اپنے نام کر لیا۔پاکستانی اسکواش اسٹار کی یہ جیت نہ صرف انفرادی کارکردگی بلکہ عالمی گیمز میں پاکستان کے شاندار آغاز کی علامت بھی ہے، اور شائقین کو آئندہ میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کی امید ہے۔