مکہ مکرمہ میں 45واں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ برائے حفظ و تفسیرِ قرآن آج سے شروع ہو رہا ہے، جس میں دنیا بھر کے 128 ممالک کے منتخب حفاظ کرام شریک ہوں گے۔
یہ مقابلہ مسجد الحرام میں سعودی وزارتِ اسلامی امور کی نگرانی میں منعقد ہوتا ہے اور دنیا کے سب سے معتبر بین الاقوامی قرآن مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔سعودی وزیر برائے اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا قرآنِ مجید اور اس کے خدمت گزاروں کی سرپرستی پر شکریہ ادا کیا۔مقابلے میں شرکت کرنے والے حفاظ مختلف شعبوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے، جن میں حفظ، تجوید اور تفسیر شامل ہیں، اور اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا جائے گا۔