مکہ مکرمہ کی ایک حیرت انگیز فضائی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
یہ تصویر تقریباً 400 کلومیٹر بلندی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے لی گئی ہے۔ اس تصویر میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقام، خانہ کعبہ، ایک روشن نقطہ کی صورت میں دکھائی دے رہا ہے جو خلا سے بھی واضح طور پر نظر آتا ہے۔ناسا کے خلائی فوجی اور آئی ایس ایس کے چوتھے مشن کے دوران مشہور خلائی فوٹوگرافر ڈان پیٹِٹ نے یہ حسین منظر اپنی ہائی ریزولوشن نِکون کیمرے سے اسٹیشن کی کاپولا ونڈو سے قید کیا۔ انہوں نے اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خلائی منظر سب کے لیے حیرت انگیز ہے، اور خانہ کعبہ خلا سے بھی نظر آتا ہے۔یہ تصویر نہ صرف تکنیکی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ مسلمانوں کے دلوں میں ایک روحانی جذبہ بھی پیدا کرتی ہے، کہ ان کا مقدس مقام خلا سے بھی اتنا روشن اور قابلِ دید ہے۔