مریم نواز سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات، شاندار خدمات پر خراجِ تحسین

مریم نواز سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات، شاندار خدمات پر خراجِ تحسین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے لاہور میں الوداعی ملاقات کی۔

 وزیراعلیٰ نے پاکستان میں ان کی شاندار سفارتی خدمات کے اختتام پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں پاک-آسٹریلیا تعلقات، باہمی تعاون اور تجارت کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، معدنیات اور آئی ٹی سروسز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور تجارت کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاک-آسٹریلیا کے باہمی روابط اور دوطرفہ تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ پنجاب، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستانی طلبہ کے لیے ایک اہم تعلیمی منزل ہے اور دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان بااعتماد دوست اور اہم اقتصادی شراکت دار ہیں، اور دونوں ممالک زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں باہمی تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔