نواز شریف اور مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، امور پر تبادلہ خیال

نواز شریف اور مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، امور پر تبادلہ خیال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے نواز شریف کی پاکستان کیلئے خدمات کو سراہا اور انہیں ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات کے دوران جین میریٹ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا اور پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر ہائی کمشنر نے لاہور میں بسنت کے تہوار پر خوشی کا اظہار کیا اور ثقافتی و عوامی تقریبات کی اہمیت پر زور دیا۔