آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر عوام نے مریم نواز کو خراجِ تحسین پیش کیا

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر عوام نے مریم نواز کو خراجِ تحسین پیش کیا

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو آپریشن "بنیان مرصوص" کی کامیابی پر عوام کی جانب سے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور مبارکباد دی گئی۔

 شہریوں نے کہا کہ یہ کامیابی آپ کی قیادت، سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں اور ہمارے حوصلے کا نتیجہ ہے۔تفصیلات کے مطابق، پنجاب بھر میں شہریوں نے آپریشن کی کامیابی کو قوم کے لیے ایک بڑی فتح قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کی جرات مندانہ قیادت اور سیکیورٹی فورسز کی انتھک محنت کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کے جذبات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:"یہ کامیابی عوام کی دعاؤں، شہداء کی قربانیوں اور سیکیورٹی فورسز کے عزم کا نتیجہ ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا۔"تقریب کے دوران مریم نواز کے کہنے پر شہریوں نے "پاکستان زندہ باد" کے فلک شگاف نعرے لگائے، جس سے ماحول جذبے اور جوش سے بھر گیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی کی سلامتی کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔