موٹر وے ایم 2دھراب پل کے قریب حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، کار سوار لاہور جا رہے تھے
چکوال(آئی این پی )چکوال میں موٹر وے ایم 2دھراب پل کے قریب تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، کار میں سوار افراد راولپنڈی سے لاہور جا رہے تھے۔حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دی گئیں، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔