خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پاکستانی کرکٹر حیدر علی کی ضمانت منظور

خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پاکستانی کرکٹر حیدر علی کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹر حیدر علی کو بڑا ریلیف، ضمانت پر رہائی کے بعد دوبارہ طلبی

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کو مبینہ زیادتی کے الزام میں انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں گرفتار ہونے کے بعد ضمانت پر رہائی مل گئی ہے۔ انگلینڈ پولیس نے حیدر علی کو 2 ہفتے بعد دوبارہ طلب کیا ہے، تاہم اس دوران ان پر برطانیہ چھوڑنے کی پابندی عائد ہے۔یہ واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ انگلینڈ دورہ کے دوران پیش آیا۔ حیدر علی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کی، جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حیدر علی کو معطل کردیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق، بلے باز حیدر علی مانچسٹر پولیس کے ایک کرمنل کیس کی تفتیش میں شامل ہیں، جس کی وجہ سے انہیں معطل کیا گیا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ حیدر علی کو قانونی مدد فراہم کی جائے گی تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ کیس کے نتائج آنے تک، حیدر علی معطل رہیں گے اور پی سی بی مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کرے گا۔