آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پر شراب پی کر ڈرائیونگ کے الزام میں مقدمہ درج

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پر شراب پی کر ڈرائیونگ کے الزام میں مقدمہ درج

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پر شراب پی کر گاڑی چلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سڈنی کے علاقے ماروبرا میں پیش آیا، جہاں پولیس نے وارنر کا ڈرائیونگ ٹیسٹ کیا۔ وارنر نے پولیس کے ٹیسٹنگ سینٹر پہنچنے سے پہلے ہی گاڑی روک دی، تاہم اہلکاروں نے ان کا بریتھ ٹیسٹ لیا۔ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پولیس نے ڈیوڈ وارنر کے خلاف مقدمہ درج کیا اور انہیں گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق وارنر کو 7 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وارنر اس وقت پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی کپتانی کر رہے ہیں اور وہ چند روز کی چھٹی پر آسٹریلیا گئے تھے۔ انہیں ٹیم میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے 9 اپریل کو کراچی واپس آنا تھا۔