سپیکر قومی اسمبلی نے نااہل ارکان کے نام ایوان کو جاری کر دیے

سپیکر قومی اسمبلی نے نااہل ارکان کے نام ایوان کو جاری کر دیے

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں اسپیکر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے ارکان کے نام ایوان کو آگاہ کر دیے۔

نااہل قرار دیے گئے ارکان میں جمشید دستی، احمد چٹھہ، عبدالطیف، عمر ایوب، حیدر علی، حامد رضا، رائے حسن نواز، اور زرتاج گل کے نام شامل ہیں۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے ارکان کے نااہل ہونے کے فیصلے سے متعلق ایوان کو بریفنگ دی اور معاملے کو آگے بڑھانے کے لیے متعلقہ کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی۔یہ پیش رفت سیاسی حلقوں میں خاصی حساسیت کے ساتھ دیکھی جا رہی ہے، کیونکہ ان ارکان کی نااہلی کے فیصلے کا اثر ایوان کی مجموعی کارکردگی اور سیاست پر پڑ سکتا ہے۔