شیر افضل مروت کی قومی اسمبلی آمد، ایوان میں دلچسپ جملوں اور نعروں کا تبادلہ

شیر افضل مروت کی قومی اسمبلی آمد، ایوان میں دلچسپ جملوں اور نعروں کا تبادلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزی اور سینئر رہنماؤں کے خلاف بیانات دینے پر پارٹی سے نکال دیا ہے۔

 ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کے مطابق، شیر افضل مروت کو تین مرتبہ نوٹس جاری کیے گئے تھے، جن میں انہوں نے ڈسپلن برقرار رکھنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس کے باوجود انہوں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی جاری رکھی۔شیر افضل مروت نے پارٹی سے نکالے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسے افراد کی وجہ سے نکالا گیا ہے جو انہیں پارٹی میں قبول نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس فیصلے کو قبول نہیں کریں گے اور پارٹی کے اندرونی معاملات پر کھل کر بات کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق، شیر افضل مروت کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا بھی کہا جائے گا۔