پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی عالمی رینکنگ میں تین درجے بہتری

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی عالمی رینکنگ میں تین درجے بہتری

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے ایشین کوالیفائرز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے نتیجے میں فیفا کی نئی عالمی رینکنگ میں 3 درجے ترقی کرتے ہوئے 157 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

 ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار رینکنگ پوائنٹس بھی عبور کیے ہیں، جس کے بعد ان کے پوائنٹس کی تعداد 1007 ہو گئی ہے۔پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں کاغزستان کو 1-2 سے اور اورانڈونیشیا کو 0-2 سے شکست دی، جس نے ان کی رینکنگ میں بہتری کا سبب بنی ہے۔فیفا کی تازہ ترین عالمی ویمن رینکنگ میں اسپین پہلی پوزیشن پر ہے، امریکا دوسرے، سوئیڈن تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ یہ کامیابی پاکستان کی خواتین فٹبال کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور مستقبل میں مزید ترقی کی امیدیں روشن کر رہی ہے۔