پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا ہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) کے مطابق یہ منظوری فیفا کی جانب سے دی گئی ہے، جس کا مقصد پاکستان میں خواتین فٹبال کی ترقی کو تسلیم کرنا ہے۔پی ایف ایف کے مطابق، فیفا سیریز میں شمولیت پاکستان ویمنز نیشنل ٹیم کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جس سے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح پر مقابلے کھیلنے کا موقع ملے گا۔فیفا ویمنز سیریز 2026 کے مارچ اور اپریل میں کھیلی جائے گی، اور اس کا آغاز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں ہوگا۔ مزید برآں، خواتین فیفا سیریز کے تمام گروپس کا اعلان 2026 کے اوائل میں متوقع ہے۔یہ قدم پاکستان میں ویمنز فٹبال کے فروغ اور عالمی سطح پر پہچان حاصل کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔