جڑانوالہ: تیز رفتار منی ٹرک کے نیچے آکر 3مزدور جاں بحق

جڑانوالہ(آئی این پی ) جڑانوالہ میں  تھانہ بلوچنی کی حدود میں    تیز رفتار منی ٹرک نے 4 مزدوروں کو کچل دیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ بلوچنی کی حدود میں پیش آنے والے حادثے میں تین راہگیر مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق مزدوروں کی شناخت مزمل، فیصل اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے