مشرق وسطی کے تمام ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے تو خطے میں امن قائم ہوجائے گا:امریکی صدر
واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنے کا دعوی کرتے ہوئے مشرق وسطی کے تمام ممالک کو اسرائیل کے ساتھ ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کی تلقین کی ہے۔امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری پیغام میں کہا ان کے لیے سب سے اہم ہدف یہی ہے تمام عرب اور خلیجی ممالک اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کا حصہ بنیں۔انھوں نے دعوی کیا کہ ایران کی جوہری طاقت کو "مکمل طور پر تباہ" کر دیا گیا ہے تاہم امریکی صدر اس حوالے شواہد پیش نہیں کیے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب اگر مشرق وسطی کے تمام ممالک معاہدات ابراہیمی میں شامل ہو جائیں تو خطے میں امن کا قیام ممکن ہے۔