ایران نے اسرائیل کو غزہ بنا دیا‘ہر جانب تباہی مشرق وسطی میں 2 آئل بردار جہازوں پر حملے،1شخص ہلاک

آبنائے ہرمز میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی، ایران کے عراق، بحرین اور عمان میںتیل تنصیبات پر حملوں سے آگ بھڑک اٹھی، بین الاقوامی بینکوں کا خلیجی ممالک میں کام متاثر
عراق نے  بندرگاہ پر آپریشن بند کر دیا‘ایران کے پاس زیادہ میزائل باقی نہیں بچے، تیل کی قیمتیں اتنی نیچے آ جائیں گی جس کا کسی کو گمان نہ ہو گا:صدرڈونلڈ  ٹرمپ 
ؒتل ابیب‘بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ایجنسیاں)ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے مناظر سامنے آگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بھارتی خاتون رپورٹر نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے وہاں ہونے والی تباہی کی تفصیلات بیان کیں۔رپورٹر کے مطابق وہ اسرائیل کے شہر بیت شمیشا میں اس مقام پر پہنچی جہاں چند روز قبل ایرانی میزائل ایک بم شیلٹر پر گرا تھا۔ وہاں ہر طرف ملبہ پھیلا ہوا تھا اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ بنکر میزائل حملوں سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بنایا گیا تھا، تاہم تقریباً 500 کلوگرام وارہیڈ والے میزائل کے گرنے سے یہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔رپورٹر کے مطابق اس میزائل حملے میں کم از کم نو اسرائیلی ہلاک جبکہ پچاس سے زائد افراد زخمی ہوئے‘دریں اثناء مشرق وسطی میں آئل بردار جہازوں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا۔عراق کے قریب سمندر میں دو غیر ملکی آئل ٹینکر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ۔ عملے کا ایک رکن ہلاک ہوگیا جبکہ 38 کو بچالیا گیا۔ عراق نے آئل ٹینکرز پر حملے کے بعد بندرگاہ پر آپریشن بند کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قریب سمندر میں کارگو جہاز پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، بحرین میں آئل تنصیب پر حملے میں ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔ ویت میں رہائشی عمارت پر ڈرون حملہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ ادھر عمان کی سلالہ پورٹ پر ایرانی حملے سے تیل کے ذخیرے میں آگ لگ گئی‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس زیادہ میزائل باقی نہیں بچے، تیل کی قیمتیں جلد ہی بہت کم ہوں گی اور اس قدر کمی کا کسی کو گمان بھی نہیں ہو گا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق کینٹکی میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ 32 ممالک کی جانب سے تیل کے ذخائر جاری کرنے کے فیصلے سے قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ قیمتیں بہت نمایاں طور پر نیچے آ رہی ہیں۔ تیل نیچے آئے گا۔ یہ صرف جنگ کا معاملہ ہے جو ہوتا ہے۔ آپ تقریبا اس کی پیش گوئی کر سکتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز پر بہت گہری نظر رکھے گا۔ان  کا کہناتھا  آبنائے بہترین حالت میں ہے۔ ہم نے ان کی تمام کشتیاں تباہ کر دی ہیں۔ ان کے پاس کچھ میزائل ہیں، لیکن تعداد میں زیادہ نہیں۔