دورہ مشرق وسطی ، ٹرمپ نے اسرائیل کو نظر انداز کر دیا

صدر ٹرمپ کی توجہ خلیجی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر مرکوز رہی: برطانوی میڈیا
 لندن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی کے دورے کے دوران اسرائیل کو نظرانداز کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی طرف سے نظر انداز کئے جانے والا اسرائیل مایوس اور خاموش ہے۔رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی توجہ خلیجی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر مرکوز رہی، نیتن یاہو حکومت کی پالیسیاں خطے میں امریکی ترجیحات سے متصادم ہیں۔