اسرائیل جارحانہ کارروائیاں، مشرق وسطی کو تباہ کرنے کی کوشش ، سرگئی

 مغربی ممالک کی ایران پر پابندیاں دوبارہ لگوانے کی کوششیں غیرقانونی ہیں
روس اور بھارت کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو کوئی خطرہ نہیں:روسی وزیرخارجہ
نیویارک (آئی این پی )روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی جارحانہ کارروائیوں سے مشرق وسطی کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف غیرقانونی طاقت کا استعمال کر رہا ہے اور ایران، قطر، لبنان، شام، یمن اور عراق میں جارحیت کر رہا ہے۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کی جانب سے ایران کے اوپر پابندیاں دوبارہ لگوانے کی کوششیں غیرقانونی ہیں۔بھارت سے تجارت کے حوالے سے سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ روس اور بھارت کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روس پر نیٹو اور یورپی ممالک کے خلاف کارروائی کا منصوبہ بنانے کا الزام غلط ہے، صدر پیوٹن بھی اس کی تردید کرچکے ہیں۔روسی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ روس کے خلاف کسی بھی کارروائی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، روس یوکرین تنازع کی دیانت دارانہ امن بات چیت کے لئے تیار ہے۔