پاؤلو جینٹی لونی نے شہباز شریف کو نوبیل انعام کا حقدار قرار دے دیا

پاؤلو جینٹی لونی نے شہباز شریف کو نوبیل انعام کا حقدار قرار دے دیا

اٹلی کے سابق وزیر اعظم پاؤلو جینٹی لونی نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کامیابی نوبیل انعام کے مستحق ہے۔

جینٹی لونی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اس جنگ بندی میں شہباز شریف کی قیادت اور ثالثی قابلِ تعریف ہے۔یاد رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کی گئی سفارتی کوششوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔یہ اقدام پاکستان کے عالمی امن میں مؤثر کردار کو اجاگر کرتا ہے اور ملک کی ساکھ میں اضافہ کرتا ہے۔