کمیٹی اپنے فیصلے صرف ایلفریڈ نوبیل کی وصیت اور حقیقی خدمات کی بنیاد پر کرتی ہے:نوبیل انعام کمیٹی

کمیٹی اپنے فیصلے صرف ایلفریڈ نوبیل کی وصیت اور حقیقی خدمات کی بنیاد پر کرتی ہے:نوبیل انعام کمیٹی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام نہ ملنے پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے کمیٹی پر تنقید کے بعد نوبیل امن انعام کمیٹی نے اپنا موقف واضح کر دیا۔

کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ نوبیل امن انعام سیاسی دباؤ سے متاثر نہیں ہوتا۔ یہ اعزاز صرف اُن افراد کے لیے ہے جنہوں نے حقیقی معنوں میں امن قائم کرنے کے لیے کام کیا۔چیئرمین نے مزید کہا کہ نوبیل انعام کی طویل تاریخ میں کمیٹی نے ہر قسم کی مہمات اور میڈیا کی توجہ دیکھی ہے۔ ہر سال ہزاروں خطوط موصول ہوتے ہیں جن میں لوگ بتاتے ہیں کہ ان کے نزدیک امن کا مطلب کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی جس کمرے میں فیصلے کرتی ہے، وہ تمام نوبیل انعام یافتہ افراد کی تصویروں سے بھرا ہوا ہے اور یہ کمرہ حوصلے اور دیانت داری کی علامت ہے۔ کمیٹی اپنے فیصلے صرف ایلفریڈ نوبیل کی وصیت اور حقیقی کام کی بنیاد پر کرتی ہے۔