ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ: "نوبیل امن انعام کا سب سے مضبوط امیدوار ہوں"

ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ:

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خود کو نوبیل امن انعام کا سب سے موزوں امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دنیا کو بڑی جنگوں سے بچایا اور کئی ممالک کے درمیان امن قائم کروایا۔

ٹرمپ کا خطاب:
آئیوا میں امریکہ کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے اپنے "کارناموں" کا ذکر کرتے ہوئے کہا:

"ہم نے 5 ممالک کو جنگ میں جانے سے روکا۔"
"پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ سے پہلے جنگ بندی کرائی۔"
"کوسوو اور سربیا کے درمیان کشیدگی کو روکا۔"
"کانگو اور روانڈا کے درمیان 30 سال سے جاری جنگ میں ہم نے امن قائم کیا۔"
نوبیل انعام پر شکوہ:
ٹرمپ نے کہا:“میں نے اتنا کچھ کیا، مگر امن کا نوبیل انعام ایک ایسے نامعلوم پروفیسر کو دے دیا جاتا ہے جسے کوئی جانتا بھی نہیں۔”
دیگر اہم بیانات:
"ہم نے ایران کی جوہری تنصیبات کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔"
"امریکہ کے پاس دنیا کی سب سے مضبوط فوج اور جدید ترین ٹیکنالوجی ہے۔"
"امریکی طیارے 37 گھنٹے بغیر رکے اڑے، پوری دنیا نے دیکھا۔"
"غیر قانونی مہاجرین کے خلاف سب سے بڑا ڈیپورٹیشن پلان شروع کر دیا گیا ہے۔"
"میری حکومت میں معیشت بہترین تھی، اب دوبارہ اسے مضبوط اور عظیم ترین بنائیں گے۔"
نوبیل انعام کی نامزدگی:
ایک ریپبلکن کانگریس رکن نے صدر ٹرمپ کو 2026 کے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے، خاص طور پر ایران و اسرائیل میں کشیدگی کم کرانے پر۔پاکستانی حکومت نے بھی پاک بھارت کشیدگی میں صدر ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کے اعتراف میں نوبیل کمیٹی کو خط بھیج کر ان کی نامزدگی کی سفارش کی ہے۔