برازیل: ساؤ پاؤلو میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک

برازیل: ساؤ پاؤلو میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک

ویب ڈیسک: برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثہ گزشتہ روز پیش آیا، جب ایک چھوٹا تربیتی طیارہ مقامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ساؤ پاؤلو کے شہر ساؤ ہوزے ڈو ریو پریٹو کے ایک غیر آباد علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے میں طیارے میں موجود دونوں افراد، جو کہ پائلٹ کی تربیت حاصل کر رہے تھے، موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔واقعے کے بعد مقامی پولیس اور برازیلین ایئر فورس کے ادارے ایروناٹیکل ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن اینڈ پریوینشن سینٹر (CENIPA) نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔تاحال طیارے کے گرنے کی واضح وجہ سامنے نہیں آسکی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ واقعے کی مکمل تفصیلات معلوم کی جا سکیں۔