پیٹرک اجیمانگ کی فیفا ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہونے کی تصدیق، ایڑی کی شدید انجری کے باعث ہوم گراؤنڈ ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے
ڈربی کاؤنٹی فٹ بال کلب کے مایہ ناز سٹرائیکر پیٹرک اجیمانگ ایڑی کی شدید تکلیف کے باعث فیفا ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سٹوک سٹی کے خلاف میچ کے دوران ایک گیند سینے پر روکنے کے بعد زمین پر اترتے ہوئے ان کا بایاں ٹخنہ بری طرح مڑ گیا، جس کے نتیجے میں انہیں اسٹریچر پر لے جایا گیا۔ڈربی کاؤنٹی کی انتظامیہ نے کھلاڑی کے اسکینز کے بعد تصدیق کی کہ انجری سنگین نوعیت کی ہے اور وہ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔کلب نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ واپسی کا کوئی حتمی وقت نہیں دیا جا سکتا، مگر پورا کلب اس مشکل گھڑی میں اپنے سٹار کھلاڑی کے ساتھ کھڑا ہے۔ پیٹرک اجیمانگ کی غیر موجودگی امریکی ٹیم کے لیے ایک بڑا نقصان ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ وہ ہوم کراؤڈ کے سامنے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار تھے۔