امریکا اور اسرائیل کو ایران میں ’کچل دینے والی شکست‘ ملی، روس کا دعویٰ

امریکا اور اسرائیل کو ایران میں ’کچل دینے والی شکست‘ ملی، روس کا دعویٰ

روس کی وزارتِ خارجہ نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں کو ’بڑی شکست‘ قرار دیتے ہوئے فوری سفارتی حل پر زور دے دیا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی یکطرفہ، جارحانہ اور بلا اشتعال کارروائی کا نتیجہ بدترین اور کچل دینے والی شکست کی صورت میں سامنے آیا۔زاخارووا نے روسی ریڈیو اسپوٹنک سے گفتگو میں کہا کہ ابتدا ہی سے واضح تھا کہ اس تنازع کا فوجی حل ممکن نہیں، اور خطے میں طاقت کے ذریعے امن قائم کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے زور دیا کہ حقیقی سیاسی اور سفارتی عمل کے ذریعے ہی صورتحال قابو میں لائی جا سکتی ہے، اور تمام فریقین کے مؤقف کو سنجیدگی سے مدنظر رکھا جانا چاہیے۔روسی حکام کے اس بیان کے بعد عالمی سطح پر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے، اور مختلف ممالک جنگ بندی اور مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر زور دے رہے ہیں۔