سرکاری حج سکیم : ایک لاکھ ، 18 ہزار ، 60 درخواستیں موصول

 وزارتِ مذہبی امور نے نصف حج اخراجات پہلی قسط کے طور پر وصول کیے:ترجمان
اسلام آباد(آئی این پی)وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان  نے کہا ہے کہملک بھر سے 1 لاکھ 18 ہزار 60 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں، درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی گئیں۔جاری بیان کے مطابق  ترجمان نے  بتایا کہ وزارتِ مذہبی امور نے نصف حج اخراجات پہلی قسط کے طور پر وصول کیے، حج کے باقی اخراجات دوسری قسط میں وصول کیے جائیں گے۔قبل ازیں سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہو گیا جس کے بعد درخواستوں کی مزید وصولی کا کام ختم کر دیا گیا۔  حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی یکم نومبر سے شروع کی جائے گی۔