گمشدگی رپورٹ کی1لاکھ 83ہزارسے زائد درخواستوں پر بروقت کارروائی کی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (فرنٹ ڈیسک)کی رواں سال کی کارکردگی کے اعدادوشمارکے مطابق صوبائی دارالحکومت کے تھانوں کے فرنٹ ڈیسکس پر5لاکھ 41ہزارسے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گزشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ موصول شدہ درخواستوں میں سے3لاکھ69 ہزار سے زائد پر کارروائی مکمل کی جا چکی ہے۔1لاکھ 71ہزار سے زائد درخواستیں حسب ِضابطہ کارروائی کرتے ہوئے داخل دفتر کر دی گئی ہیںجبکہ920درخواستوں پر کارروائی جاری ہے۔ نمٹائی گئی درخواستو ں میں سے1لاکھ 84ہزار سے زائد پر مقدمات درج کئے گئے ہیں اورگمشدگی رپورٹ کی1لاکھ 83ہزارسے زائد درخواستوں پر بروقت کارروائی کی گئی ہیسی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی آرکا بروقت اندراج، میرٹ پر تفتیش اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات ایس او پیز کے مطابق مقررہ ٹائم لائن میں حل کی جا ئیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سپروائزری افسران کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر موصول عوامی شکایات کے مؤثر فالو اپ کو یقینی بنائیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ سائلین کی عزت ِ نفس کا خاص خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ سائلین کوانتظار نہ کروائیں اور سرکاری مصروفیا ت کی صورت میں انہیں بروقت مطلع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل کافوری اور مؤثر حل یقینی بنایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ پولیس نوکری نہیں، عوامی خدمت پر مبنی لائف سٹائل ہے۔