عیدالاضحیٰ کے موقع پر بس اڈوں پر شدید رش، مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا

عیدالاضحیٰ کے موقع پر بس اڈوں پر شدید رش، مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا

عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر کے بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ ٹرمینلز پر مسافروں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث بسیں کم پڑنے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں سے اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے مسافروں کی بڑی تعداد اڈوں کا رخ کر رہی ہے، جس سے ٹرمینلز پر گہما گہمی اور دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ایڈوانس بکنگ کے بغیر آنے والے مسافروں کو ٹکٹ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ کئی مقامات پر طویل قطاریں بھی دیکھی جا رہی ہیں۔بس اڈوں پر خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت مسافروں کی بڑی تعداد موجود ہے جو عید کی تعطیلات سے قبل اپنے گھروں کو پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ٹرانسپورٹرز کے مطابق بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر اضافی بسیں چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مسافروں کو بروقت اور بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔