آج سے ملک بھر میں تعزیتی اجتماعات اور دعائوں کا سلسلہ شروع ہوگا،جمعہ کو مرکزی تقریب ہوگی
تہران(آئی این پی ) ایران نے بے دریغ بمباری کی امریکی دھمکیاں خاطر میں نہ لاتے ہوئے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی اجتماعات کا اعلان کردیا۔ایرانی حکام کے مطابق آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے 40 دن ہونے کے سلسلے میں تعزیتی اجتماعات اور دعائوں کا سلسلہ آج 8 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق مقررین اور علما رات 8 بجے سے اس سانحہ کو بیان کریں گے جبکہ مساجد اور مقدس روضوں پر قرآن حکیم کی تلاوت کی جائے گی