جب حالات مناسب ہوں گے تو دوبارہ اعلان کیا جائے گا:ایرانی اعلیٰ قیادت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای کا تعزیتی اجتماع ملتوی کر دیا گیا۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، تعزیتی اجتماع کی تاخیر کی وجہ انتظامی مسائل ہیں۔تعزیتی اجتماع میں مختلف صوبوں کے لوگوں کی جانب سے تقریب میں شرکت کی درخواستیں بھی ملی ہیں، تقریب آج رات 10 بجے منعقد ہونا تھی، مگر عوامی شرکت کے مطالبات اور انتظامی مسائل کے باعث اسے مؤخر کیا گیا ہے۔امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہوگئیں آیت اللّٰہ خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع کی ابھی تک نئی تاریخ یا انتظامات کی حتمی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم ایران کی اعلیٰ قیادت نے کہا ہے کہ جب حالات مناسب ہوں گے تو دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔