ایران میں جوہری تعمیرات جاری رہیں تو قیامت برپا کر دینگے: ٹرمپ کسی بھی حملے کا سخت جواب دیا جائیگا:آیت اللہ خامنہ ای

  اسرائیل اور  ترکیہ میں تصادم کا خطرہ ہے، سعودی عرب اب اسرائیل کیساتھ بہتر تعلقات کیلئے تیزی سے بڑھ رہا ہے:امریکی صدر
 ایران کی میزائل اور دفاعی صلاحیتیں کسی بھی دبائو  کے تحت محدود نہیں کی جا سکتیں‘ اس کیلئے کسی بیرونی اجازت کی ضرورت نہیں :سپریم لیڈر
واشنگٹن‘تہران (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی کہ اگرایران نے  جوہری تعمیرات جاری رکھی گئیں تو ایران پر قیامت برپا کردیں گے جبکہ  حماس نے غیر مسلح ہونے سے انکار کیا تو  اسے قیمت چکانا ہوگی، غزہ سے اسرائیلی انخلا الگ معاملہ ہے، اس پر ہم بات کریں گے،پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا سن کر بہت برا لگا۔ان خیالات کااظہار امریکی صدر نے فلوریڈا میں اسرائیلی و زیر  اعظم نیتن یاہو سے ملاقات سے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  کیا ۔انہوں نے کہا  اسرائیل ایک اہم عنصرہے،اسرائیل کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا حماس نے غیر مسلح ہونے سے انکار کیا تو  اسے قیمت چکانا ہوگی، غزہ سے اسرائیلی انخلا الگ معاملہ ہے، اس پر ہم بات کریں گے۔مغربی کنارے کے معاملے پر  اسرائیل اور  ترکیے میں تصادم کا خطرہ ہے‘دریں اثناء ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے خبردار کیا ہے  ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔    غیرملکی خبررساںادارے کے  مطابق  علی شمخانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کی میزائل اور دفاعی صلاحیتیں کسی بھی دبائو  کے تحت محدود نہیں کی جا سکتیں اور اس کیلئے کسی بیرونی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی سلامتی کے تحفظ کے لئے  تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا