بربریت خود اسرائیل کے لئے بطور ریاست تباہی کا سبب بن جائے گی:وکٹر ژیکائی گا
بیجنگ(آئی این پی )معروف چینی تجزیہ کار وکٹر ژیکائی گا نے ایک بار پھر اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایٹمی جنگ ہو گئی تو کوئی بھی زندہ نہیں بچے گا۔ غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق چینی تجزیہ کار وکٹر ژیکائی گا نے اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگراسرائیل کسی بھی ملک، خصوصا ایران کے خلاف ایٹمی جنگ کرتا ہے تو اسے عالمی سطح پر شدید ردعمل اور تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بربریت خود اسرائیل کے لیے بطور ریاست تباہی کا سبب بن جائے گی