لندن (آئی این پی) معروف جیو پولیٹیکل تجزیہ کار اور یوٹیوب چینل پری ڈکٹیو ہسٹری کے میزبان پروفیسر جیانگ نے دعوی کیا ہے ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔پروفیسر جیانگ نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی ہے، وہ گیم تھیوری کی بنیاد پر ماضی اور حال کے عالمی سیاسی واقعات کا تجزیہ کرتے ہیں اور مستقبل کی پیش گوئیاں کرتے ہیں۔ پروفیسر جیانگ نے 2024 میں 3 اہم پیش گوئیاں کی تھیں، جن میں ڈونلڈ ٹرمپ نومبر میں امریکی صدارتی انتخاب جیتیں گے، ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کا آغاز کریں گے اور امریکا اس جنگ میں شکست کھائے گا شامل ہیں۔ان کے مطابق پہلی 2 پیش گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست جھڑپیں جاری ہیں۔پروفیسر جیانگ کا کہنا ہے کہ یہ جنگ عالمی نظام کو ہمیشہ کے لیے بدل دے گی