اسرائیل کے لیے یہ قبول کرنا مشکل ہے کہ اس کی فوجی برتری کا بھرم 12دن کی جنگ میں ٹوٹ گیا،پرواین سواہنے
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے کہا ہے کہ بھارت کی طرح اسرائیل کی فوجی برتری کا بھرم بھی ٹوٹ گیا ہے۔اسرائیلی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بھارت کے دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے کہا کہ اسرائیل کے لیے یہ قبول کرنا مشکل ہے کہ اس کی فوجی برتری کا بھرم ایران کے ساتھ ہونے والی 12 دن کی جنگ میں ٹوٹ گیا۔ پرواین سواہنے نے ایران اسرائیل جنگ کا موازنہ پاک بھارت جنگ سے کیا اور کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے بعد اگلے مرحلے کی تیاری کا اعلان بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد کیے گئے اعلان کی یاد دلاتا ہے جس میں آپریشن سندورکے اگلے مرحلے کی تیاری کا کہا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں صورتوں میں دونوں فریقین اب آپریشن کے اگلے دور کی تیاری کریں گے۔