جنرل بخشی ! آپ کو تاریخ پڑھنی چاہیے، چین پاکستان کی دوستی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی: وکٹر گا
اسلام آباد (آئی این پی )سینٹرفارچائنا اینڈ گلوبلائزیشن کینائب صدرپروفیسر وکٹرگائو نے لائیو پروگرام میں جنرل بچشی کی درگت بنادی اور کہا جنرل بخشی آپ کو تاریخ پڑھنے کی ضرورت ہے، چین پاکستان کی دوستی دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیجنگ اور نئی دہلی کے درمیان ایک لائیو پروگرام میں اس وقت ماحول شدید گرم ہوگیا جب چین کے معروف تھنک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر اور عالمی امور کے ماہر پروفیسر وکٹر گا نے بھارتی ریٹائرڈ جنرل بخشی کو منہ توڑ جواب دے کر خاموش کرا دیا