مکہ مکرمہ میں قرآن مجید کا نادر نسخہ نمائش کیلئے پیش

 جدہ(آئی ین پی )مکہ مکرمہ کے قرآن مجید میوزیم میں ان دنوں انیسویں صدی سے تعلق رکھنے والے قرآنِ مجید کے ایک نادر نسخے کی نمائش جاری ہے، جو ثقافتی ضلع حرا میں واقع ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ تاریخی نسخہ اس امر کی بھرپور عکاسی کرتا ہے مسلمانوں نے ہر دور میں قرآنِ مجید کے ساتھ گہری عقیدت وابستہ رکھی، اور اس کی تزئین و آرائش میں غیرمعمولی فنی مہارت کا مظاہرہ کیا