مکہ مکرمہ(آئی این پی)مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں دور نبویؐ کی ڈیجیٹل نمائش جاری ہے جب کہ نمائش میں اس دور کے متعدد نوادرات بھی رکھے گئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں دور نبوی ؐ اور نزول وحی کے وقت کی ڈیجیٹل نمائش جاری ہے اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس کو عقیدت واحترام سے دیکھ رہے ہیں