مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو پانی کی فراہمی کیلئے سقیاالحجاج منصوبے کا افتتاح

مکہ مکرمہ (آئی این پی )سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو مستقل بنیادوں پر پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے حج سیزن 1446 ہجری میں سقیا الحجاج منصوبے کا افتتاح کر دیا ۔ادارہ سقیا الما کے ریجنل ڈائریکٹر عائض بن عبداللہ نے کہا ہے کہ اس سال منصوبے کے مطابق ایام حج میں ڈیرھ کروڑ ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں حرممیقات اور ایئرپورٹ پر ایام حج کے دوران پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔