فرانس میں مسجد سے قرآن پاک کا نسخہ چرا کر نذر آتش ،مسلمان مشتعل

لیون (آئی این پی) فرانس کے شہر لیون میں ایک افسوسناک اور اشتعال انگیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے مسجد سے قرآن پاک کا نسخہ چرا کر اسے نذر آتش کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا۔ رون ریجن کی مساجد کی کونسل کے مطابق ملزم مسجد میں داخل ہوا، قرآن پاک کا ایک نسخہ چرایا، اسے جلایا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ یہ واقعہ فرانس میں مذہبی اقلیتوں خصوصا مسلمان کمیونٹی میں شدید غم و غصہ کا باعث بنا ہے