سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے اعلیٰ سطح وفد کا پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ کا دورہ،پاکستانی مشن کو مبارکباد پیش کی

مکہ مکرمہ (آن لائن)سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ کا دورہ کیا اور حج 2025 کی شاندار تکمیل پر پاکستانی مشن کو مبارکباد پیش کی۔ وفد نے پاکستانی حجاج کرام کے لیے کیے گئے مثالی انتظامات اور خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قابلِ تقلید قرار دیا۔سعودی وفد میں نائب وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط، اسسٹنٹ نائب وزیر برائے حج آپریشن ایاد بن احمد رہبینی، اور ڈائریکٹر جنرل حج امور ڈاکٹر بدر محمد السالمی شامل تھے۔