سانحہ گل پلازہ: حکومت خود انکوائری کراسکتی ہے:سندھ ہائیکورٹ

سابق جج یاقانونی ماہر پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت ضروری نہیں
  سپریم کورٹ نے جوڈیشل انکوائری کے معیارات طے کردئیے ہیں: صوبائی  حکومت  کے خط کاجواب 
کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت حکومت  سانحہ گل پلازہ کی خود انکوائری کروا سکتی ہے۔تفصیل کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی انکوائری کیلئے حکومت سندھ کے خط پر سندھ ہائیکورٹ نے خط کا جواب حکومت سندھ کو ارسال کردیا۔سندھ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ  سپریم کورٹ نے جوڈیشل انکوائری کے معیارات طے کردئیے ہیں۔ سابق جج یاقانونی ماہر پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت ضروری نہیں۔