سندھ میں پراسرار بیماری سے 7 بچے جاںبحق ‘والدین پریشان

 یہ  جلدی بیماری ہے، جاں بحق  بچوں میں سے صرف 4 کے لیبارٹری ٹیسٹ منکی پاکس مثبت آئے
 باقی کیسز خسرہ یا چکن پاکس کے تھے، بعض بچوں میں غذائی کمی اور دیگر پیچیدگیاں تھیں:کمشنر سکھر
 خیرپور  (آئی این پی ) سندھ میں پراسرار جلدی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی، خیرپور سب سے زیادہ متاثر ہے ،10 روز میں 7 بچوں کی اموات سے لوگ تشویش میں مبتلا ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر خیرپور میں ایم پاکس سمیت متعدد بیماریوں کی علامات سامنے آگئیں جس کے سبب بچوں کی بڑی تعداد اسپتالوں میں زیر علاج ہے، گزشتہ 10 دنوں میں 7 بچے جاں بحق جبکہ 16 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے  ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ دراصل یہ ایک جلدی بیماری ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں سے صرف 4 کے لیبارٹری ٹیسٹ منکی پاکس مثبت آئے جبکہ باقی کیسز خسرہ یا چکن پاکس کے تھے۔ بعض بچوں میں غذائی کمی اور دیگر پیچیدگیاں تھیں