لاہور(آئی این پی )تونسہ شریف میں تین کمسن بھائی اچانک پرسرار طور پر بیمار ہو گئے جس کے نتیجے میں دو سالہ گل محمد اور ایک سالہ معین الدین دم توڑ گئے، جبکہ ایک اور بھائی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔بچوں کے والد کا الزام ہے کہ میرے بچوں کو زہر دیا گیا، جبکہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں بچوں کو بظاہر پیٹ کے مرض میں مبتلا بتایا گیا تھا۔