امریکی ماڈل برینڈی گلین وائل پراسرار بیماری میں مبتلا

نیویارک (آئی این پی)سابق امریکی ماڈل برینڈی گلین وائل جِلد کی پراسرار بیماری میں مبتلا ہوگئیں۔ 52 سالہ برینڈی گلین وائل نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ۔۔ وہ بیماری سے چہرے کی خرابی کی وجہ جاننے کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کرچکی ہیں۔اب انہوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مثبت پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں اب گھر سے نکلنے اور دوبارہ سے جینے کا مزید انتظار نہیں کرسکتی۔