سیدوالہ، پراسرار بیماری کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 بچے جاں بحق

جاں بحق بچوں میں 13 سالہ رضوان، 12 سالہ نسیم اور 7 سالہ علیزہ شامل ہیں:ترجمان انتظامیہ 
سیدوالہ(آن لائن) گاؤں شاہ بلاول میں پراسرار بیماری کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جاں بحق بچوں میں 13 سالہ رضوان، 12 سالہ نسیم اور 7 سالہ علیزہ شامل ہیں، ۔ترجمان انتظامیہ کے مطابق متاثرہ افراد کے بلڈ اور اورل تھروٹ سیمپلز لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، ۔