کراچی (آئی این پی )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے آج پیر کو بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین 3 مارچ کو دفتر آئیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران تمام بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں کے دفتری اوقات کار کا اعلان بھی کیا ہے ۔سرکلر کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو یہ اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔