بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے سب ایک پیج پر: بیرسٹر سیف

جعلی حکومت کو چارں شانے چت کرنے کا وقت آپہنچا ، آخری کال کے اعلان سے حکومت حواس باختہ ہوچکی 
پشاور(آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، جعلی حکومت کو چاروں شانے چت کرنے کا وقت آپہنچا ہے۔ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی اختلاف کی خبریں جعلی حکومت کی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن حقیقت نہیں، دراصل جب سے آخری کال کا اعلان ہوا ہے جعلی حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے اور جعلی حکومت پریس کانفرنس پہ پریس کانفرنس کررہی ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت دل بہلانے کے بجائے اپنا بوریا بستر گول کرنے کی تیاری کرے، نوجوانوں کے حوصلے 24 نومبر کے لیے بلند ہیں ۔